قومی کرکٹر محمد یوسف کے 3 بھائیوں نے بیوی اور بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا
May
23
Written by:
23/05/2010
اسلام آباد ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کے خاندان میں مزید 3 بھائیوں نے بیویوں اور بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا ہے ۔ ایک غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد یوسف 5 سال قبل یوسف یوحنا ہوا کرتا تھا لیکن 2005 ء میں اسلام قبول کرنے کے بعد انہوںنے اپنا نا م محمد یوسف رکھا۔
اسلام آباد ‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز
کرکٹر محمد یوسف کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کے خاندان میں مزید 3 بھائیوں نے
بیویوں اور بچوں سمیت اسلام قبول کرلیا ہے ۔ ایک غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق
محمد یوسف 5 سال قبل یوسف یوحنا ہوا کرتا تھا لیکن 2005 ء میں اسلام قبول کرنے کے
بعد انہوںنے اپنا نا م محمد یوسف رکھا۔ ان کے اسلام قبول کرنے خبر پھیلتے ہی خاندان
کے لوگ محمد یوسف کے مخالف ہو گئے تھے اور ان سے ناراض رہنے لگے ۔ رپورٹ کے مطابق
محمد یوسف کے اسلامن قبول کرنے کے بعد ان کی والدہ کو سب سے زیادہ دکھ ہواتھا۔ لیکن
آج ان کے دیگر 3 بھائیوں نے اپنے اپنے بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا ہے ۔بھارتی
اخبار کے مطابق محمد یوسف کے بھائیوں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام کی
تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام کے دائرے میں شامل ہو گئے ہیں۔ اخبار نے اپنی رپورٹ
میں ایک ٹی وی چینل کے حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد یوسف کے بھائیوں کواسلام
قبول کرنے کی خبر اس ٹی وی چینل نے جاری کی ہے ۔